ویب ڈیسک : محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور، اسلام آباد سمیت سیالکوٹ، گجرات، نارووال میں آندھی اور تیز ہواؤں اورگرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گوجرانوالہ،حافظ آباد ، اوکاڑہ، منڈی بہاؤا لدین ، جھنگ، میں آندھی اور تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،ٹوبہ ٹیک سنگھ،فیصل آباد ،سرگودھا،میانوالی،لیہ،بھکر میں آندھی اور تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ڈیرہ غازی خان، ملتان، ساہیوال ،بہاولپوراور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع محکمہ موسمیات کراچی ، ٹھٹہ، بدین اور تھر پارکرمیں ہلکی بارش کی توقع ہے۔
ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان،شانگلہ،بونیر میں آندھی اور تیز ہواﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان محکمہ موسمیات سوات ، دیر، مالاکنڈ، مردان،صوابی، چارسدہ، پشاور ، کرم ،کوہاٹ، بنوں محکمہ موسمیات وز یرستان اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/تیز ہوﺅں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چندمقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔
صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ ژوب، موسی خیل، بارکھان اور گردو نواح میں تیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں تیز ہوا ﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع محکمہ موسمیات کشمیر میں تیز ہوا ﺅں اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔