ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

غنڈوں کے بعد اب قبضہ مافیا کی شامت

Mudassar Riaz
کیپشن: DC Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ضلعی انتظامیہ سرکاری اور شہریوں کی زمینوں پر قابض عناصر کیخلاف متحرک، ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک کی سربراہی میں ہربنس پورہ میں قبضہ گروپس سے کروڑوں کی زمین واگزار کرالی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی مدثر ریاض کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسروں نے تحصیل شالیمار کے علاقے ہربنس پورہ میں چار مقامات پر آپریشن کرتے ہوئے ناجائز مکانات اور دکانیں گرا کر چار کروڑ کی اراضی واگزارکرالی ہے۔ بہتی گنگا میں ہاتھ دھونے والا پٹواری بھی ریڈار پر آگیا، ضلعی انتظامیہ کے مطابق پٹواری قذافی شاہ دین پیسے لیکر سرکاری زمینوں پر قبضے میں ملوث تھا، ضلعی انتظامیہ کی معاونت کیلئے پولیس اور ایم سی ایل کے اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔

پہلے آپریشن میں 1 کروڑ 20 لاکھ مالیت کی 15 مرلہ سرکاری زمین واگزار کرائی گئی جبکہ دوسرے آپریشن میں صدر کالونی میں 1 کروڑ مالیت کی ایک کنال سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی۔ آپریشن کے دوران 2 گھر، 1 دکان اور ایک شیڈ گرایا گیا، ضلعی انتظامیہ نے دو آپریشن نذیر گارڈن میں کیے، 1 کروڑ مالیت کی 5 مرلہ کمرشل سرکاری جگہ،  80 لاکھ مالیت کی 8 مرلہ سرکاری جگہ واگزار کرائی گئی۔

ڈی سی مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے سرکاری املاک اور جگہوں پر قبضہ کرنے والے عناصر کو قانون کے شکجنے میں لایا جائے گا۔