ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھر بیٹھے طلباء کیلئے خوشخبری

گھر بیٹھے طلباء کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اکمل سومرو) پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے پہلی تا بارہویں جماعت تک کے طلباء کی نصابی کتب پر مشتمل لیکچرز کی ویڈیوز ویب سائیٹ پر جاری کر دی۔

پنجاب کے سرکاری سکولوں میں پہلی جماعت تا بارہویں جماعت تک کی اردو و انگریزی میڈیم کی نصابی کتب،  لیکچرز، معلوماتی ویڈیوز پی آئی ٹی بی کی ویب سائیٹ پر آپ لوڈ کر دی گئیں۔ دوسری جانب ٹیکسٹ بک بورڈ نے بھی تمام نصابی کتب آن لائن کر دی ہیں۔ حکومت کے ای لرن پراجیکٹ کا مقصد طلباء کو گھر بیٹھے کتابوں تک رسائی دینے کے ساتھ انھیں متعلقہ مضمون کے ویڈیوز لیکچرز فراہم کرنا ہے۔

نصابی کتب کے آن لائن پراجیکٹ سے طلباء کو اب مضمون سمجھنے کیلئے ماہر اساتذہ کے لیکچرز بھی دستیاب ہیں جبکہ پرائمری کے طلباء کیلئے جاذب نظر گرافکس پر مشتمل لیکچرز آپ لوڈ کیے گئے ہیں، طلباء ان کتابوں اور ویڈیوز کو با آسانی ڈاؤن لوڈ بھی کر سکتے ہیں۔

Malik Sultan Awan

Content Writer