اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی: عثمان بزدار

اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی: عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قذافی بٹ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کی ملاقات، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی صورتحال، میڈیا حکمت عملی پر تبادلہ خیال اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے اقدامات کو بھر پور طریقے سے اجاگر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایوان وزیراعلیٰ میں ہونیوالی ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے، پی ٹی آئی نے قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔

 وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اے پی سی کی آڑ میں غیر فطری اتحاد کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے، یہ عناصر اپنی کرپشن کے داغ چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے، اے پی سی کے غبارے سے جلد ہوا نکل جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کرپٹ عناصر کا بلاامتیاز احتساب پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا ضامن ہے،قومی وسائل کے غلط استعمال کی سابقہ روایت کو ختم کردیا ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  عوام کے حقوق کا نگہبان ہوں،کسی کو عوام کے مفادات پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دوں گا، عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا کہ سیاسی یتیم پاکستان کی سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں، اپوزیشن کا بیانیہ پِٹ چکا،عوام کو پٹے ہوئے مہروں سے کوئی دلچسپی نہیں، سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔

انہوں نےکہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کافوکس عوام کے حقیقی مسائل پر ہے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان میں صرف دیانتداری اور ایمانداری کی سیاست ہوگی، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھ رہا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer