خفیہ اثاثے ،کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ ٹیکس عائد

خفیہ اثاثے ،کرکٹر محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ ٹیکس عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

موج دریاروڈ (رضوان نقوی) کرکٹ سٹار محمد حفیظ ایک مرتبہ پھر ایف بی آر کے ریڈار پر آگئے۔ ایف بی آر نے کرکٹر محمد حفیظ کے خفیہ اثاثہ جات کا سراغ لگا  کر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیا ۔

ایف بی آر نے کرکٹ سٹار محمد حفیظ کا انکم ٹیکس آڈٹ کرکے محمد حفیظ پر 2 کروڑ 60 لاکھ روپے ٹیکس عائد کر دیاہے۔ ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ نے سال 2014  ء میں ایف بی آر سے8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپائے۔ذرائع کے مطابق کرکٹر محمد حفیظ کو سال 2014  ء کا آڈٹ کرکے 8 کروڑ 60 لاکھ روپے چھپانے پر وضاحت کے لئے کئی بار مہلت دی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹر محمد حفیظ کی جانب سے تسلی بخش جواب نہ دینے پر ٹیکس عائد کیا گیا۔ کرکٹر محمد حفیظ نے ایف بی آر کے فیصلہ کے خلاف اپیل دائر کردی ہے۔

محمد حفیظ دنیا کے نمبر 1 آل راؤنڈر بھی رہے ہیں, ان کا شمار ان پاکستانی آل رؤنڈرز میں ہوتا ہے،  جو ٹیم میں نکالے جانے کے بعد دوبارہ واپس اپنی جگہ کرکٹ ٹیم میں بنائی, عالمی کرکٹ کپ 2003 میں ناقص کارکردگی کے سبب انہیں ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا تھا۔ اس میں انہوں نے بلے بازی اور گیند بازی بھی ناقص کی۔

پھر انہوں نے علاقائی کرکٹ میں بہت اچھی کارکردگی دکھائی, اور پھر ٹیم میں واپس آئے اور آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز میں انہوں نے اپنی پہلی سنچری بنائی, انگلینڈ میں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز اپنی دوسری سنچری بنائی,  مگر اگلے پانچ سال تک وہ ٹیسٹ ٹیم اور ایک روزہ بین الاقوامی میں اپنی جگہ نہ بنا پائے۔

2010ء میں ٹی ٹوئنٹی ولڈ کپ کے لیے حفیظ کو واپس بلایا گیا  مگر انہوں نے ناقص کارکردگی دیکھائی، 6 میچوں میں 39 رنز اور 2 وکٹس لیں۔ انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف کامران اکمل کے ساتھ ایک مضبوط پاٹنرشپ بنائی۔

Shazia Bashir

Content Writer