ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں بارش اور برف باری کے ایک اور سلسلہ داخل ہوگا؛ محکمہ موسمیات

ملک میں بارش اور برف باری کے ایک اور سلسلہ داخل ہوگا؛ محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : محکمہ موسمیات نے بارش اور برف باری کے متعلق الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہوائوں کا سلسلہ 30 جنوری کو ملک میں داخل ہوگا، مغربی ہوائوں کا سلسلہ 3 فروری تک برقرار رہے گا۔ ا سکے علاو ہ 31 جنوری سے 3 فروری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبر پختونخوا کے علاقوں میں بارش متوقع ہے، ساتھ ہی پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برف باری کا بھی امکان ہے۔ 

ایک سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش اور برف باری متوقع ہے۔ 31 اور یکم فروری کو بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارش اور برف باری کا امکان ہے۔  

دوسری جانب اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی آزاد کشمیر کی یکم تا 3 فروری بارش اور برفباری کی ویدر ایڈوائزری جاری کردی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جنوری کی رات سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔ یکم سے 3 فروری تک آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا امکان ہے۔ برفباری کے باعث پہاڑی علاقوں میں سڑکیں بند اور پھسلن کا خدشہ ہے۔ 

ایس ڈی ایم اے کے مطابق حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ موجود ہے۔ درجہ حرارت میں نمایاں کمی متوقع، شہری احتیاط کریں۔ سیاح اور مسافر پہاڑی علاقوں کے سفر میں احتیاط برتیں۔ 

ضلعی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی ای او سیز کے ذریعے 24 گھنٹے صورتحال مانیٹر کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عوامی آگاہی مہم تیز کرنے، سیلابی ریلوں اور برفانی طوفان سے متعلق احتیاطی تدابیر جاری کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے ۔

ہائی رسک علاقوں میں ایمرجنسی سروسز اور آلات کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ ہی حساس مقامات پر ایمرجنسی آلات اور اسٹاک پہلے سے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کو متاثرہ علاقوں میں ٹریفک ڈائیورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ این ایچ اے اور متعلقہ محکموں کو پلوں اور سڑکوں کا معائنہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔