سٹی42: پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے سوشیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے 11 طلباء کے خلاف انتظامی کارروائی کرتے ہوئے واضح کردیا کہ اساتذہ کے خلاف احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے خلاف سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق طلباء نے نظم و ضبط کی خلاف ورزی کی، جس پر ان کے خلاف ایکشن لیا گیا ہے۔ تین طلباء کو یونیورسٹی سے خارج اور آٹھ طلباء پر جرمانے اور وارننگ عائد کی گئی ہیں۔
یونیورسٹی سے خارج ہونے والے طلباء میں محمد آکاش شکیل (بی ایس سوشیالوجی، راجہ وہاب نسیم (بی ایس سوشیالوجی)،علی شیر (بی ایس سوشیالوجی) ہیں۔
جرمانہ اور وارننگ جاری ہونے والے طلباء میں ملائیکہ کامران (بی ایس سوشیالوجی)،علیشہ اعظم (بی ایس سوشیالوجی)،عیشہ شہزاد (بی ایس سوشیالوجی)،علی حیدر (بی ایس سوشیالوجی)،علی احمد (بی ایس سوشیالوجی)،علی زید (بی ایس سوشیالوجی)،عیشہ فاطمہ (بی ایس سوشیالوجی) اور ارتقاء محمود (بی ایس سوشیالوجی) ہیں۔
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ طلباء کو 15 روز کے اندر وائس چانسلر کے سامنے سزاؤں کے خلاف اپیل کا حق دیا گیا ہے۔