ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری

 کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پنجاب میں رمضان المبارک کے دوران 45 ہزار سے کم آمدن والے افراد کے لیے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔

حکومت پنجاب کا 47 ارب روپے مالیت کے نگہبان رمضان پیکیج کااعلان کیا ہے، صوبائی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 42 لاکھ افراد مستفید ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ 45 ہزار سے کم آمدن والے افراد کو ریلیف ملے گا،رمضان المبارک سے پانچ روز پہلے رمضان سہولت بازار بنادیا جائے گا،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز راشن کارڈز کے تحت 10 ہزار روپے دیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کسی کو بھی منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔