ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار  آزاد  ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک

 ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار  آزاد  ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، پرویز خٹک
کیپشن: Pervez Khattak, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین) پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔

پرویز خٹک نے رشکئی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں عمران خان کے  بہت قریب رہا ہوں وہ بہت جھوٹا آدمی ہے، انہوں نے قوم کے ساتھ جو وعدے کیے تھے سارے  جھوٹے تھے، ان کے جھوٹ کی وجہ سے میں نے پی ٹی آئی چھوڑ دی کیونکہ وعدے وہ کرتے اور شرمندگی ہمیں اٹھانی پڑتی تھی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی پی ٹی آئی نہیں ہے، سارے امیدوار  آزاد  ہیں اور وہ میرے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی کو سیاسی لوگوں سے نفرت ہے انہیں صرف اپنے آپ سے مطلب ہے،لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا ہے۔