ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد اور گر دو نواح میں بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد اور گر دو نواح میں بارش، پہاڑی علاقوں میں برفباری کا امکان، محکمہ موسمیات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور بالائی اضلاع میں مطلع ابر آلود رہے گا، تاہم گلگت بلتستان ، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور ملحقہ پہاڑی علا قوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پنجاب اور بالائی سندھ کے بعض میدانی علا قوں میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائی رہے گی۔

منگل  کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ شام یا رات میں بارش کا امکان ہے، 

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہے گا۔ تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان ، شانگلہ، بونیر،ما لا کنڈ ، ایبٹ آباد ، بالاکوٹ ، مانسہرہ، ہری پور، صوابی ، پشاور، مردان ، چارسدہ، نوشہرہ، باجوڑ، خیبر، کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ مری اورگلیات میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، تاہم شام یا رات کے اوقات میں اٹک، راولپنڈی، جہلم ، چکوال، گجرات ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ناروال اورلاہور میں بارش کا امکان ہے۔ بہا ولپور، شیخوپورہ ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور ،لاہور ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال ،ملتان ، خان پور، رحیم یار خان ، ڈیرہ غا زی خان اور گردو نواح میں صبح کے اوقات میں ہلکی سے درمیانی دھند چھائےرہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔ سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ اوردادو میں ہلکی دھند اور سموگ چھائےرہنے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اورگلگت بلتستان  میں موسم شدید سرد اورمطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔