ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اردن میں امریکی فوج پر ڈرون حملہ، 3 فوجی ہلاک، 25 زخمی

اردن میں امریکی فوج پر ڈرون حملہ، 3 فوجی ہلاک، 25 زخمی
کیپشن: File Photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اردن میں امریکہ کے فوجی اڈے  پر ڈرون حملے میں 3 امریکی فوجی ہلاک اور  متعدد  زخمی ہوگئے۔

امریکی حکام نےسی این این کو بتایا ہے کہ ڈرون حملے میں 3 فوجی ہلاک اور 2 درجن سے زائد اہلکار  زخمی ہوئے ہیں۔غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے مشرق وسطیٰ میں یہ امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا پہلا واقعہ ہے۔

 امریکی حکام کا کہنا ہےکہ ڈرون حملہ  شام کی سرحد کے نزدیک اردن میں واقع امریکی فوجی اڈے پرکیا گیا، ڈرون حملہ عراق اور شام میں سرگرم ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروہ نےکیا۔امریکی حکام کے مطابق امکان ہےکہ  ڈورن شام کی حدود سے آیا ہے، اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں۔

 سینٹرل کمانڈ کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہےکہ حملے میں 3 ہلاکتوں سمیت 25 اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

 وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک  بیان میں صدر جوبائیڈن نے حملے کی مذمت کی ہے۔

 صدر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ حملے کے حوالے سے معلومات جمع کی جارہی ہیں تاہم ہمیں معلوم ہے کہ یہ حملہ عراق اور شام میں سرگرم  ایرانی حمایت یافتہ عسکری گروپوں کی جانب سےکیا گیا ہے۔ دوسری جانب  اردنی حکام کا کہنا ہےکہ  ڈرون حملہ اردن کی سرزمین پر نہیں بلکہ شام میں ہوا ہے۔