ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو میجر مسعود شریف انتقال کرگئے

Masood Sharif Khattak passed away.
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) میجر (ر) مسعود شریف خٹک انتقال کرگئے۔

تفصیلات کے مطابق میجر مسعود شریف کچھ روز قبل سی ایم ایچ میں ایڈمٹ تھے، تاہم اہلخانہ نے مسعود شریف خٹک کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔مسعود شریف کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔اہلخانہ کے مطابق مسعود شریف خٹک کی نمازہ جنازہ منگل کے روز کرک میں ادا کی جائےگی۔
خیال رہےکہ میجر مسعود شریف خٹک کا تعلق کرک کے علاقہ بلند کلہ سے تھا۔وہ بے نظیر بھٹو کے دور میں پیپلز پارٹی کے نائب صدر بھی رہے  اور  2002 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ سے انہوں نے قومی اسمبلی کا الیکشن بھی لڑا  تاہم ناکام  رہے۔2007 میں وہ اختلافات کے باعث پیپلز پارٹی سے علیحدہ ہوگئے اور  2011 میں انہوں نے تحریک  انصاف میں شمولیت اختیار کرلی تاہم 2013  میں  وہ تحریک انصاف کو  بھی خیرباد کہہ گئے۔
 
 
 

Bilal Arshad

Content Writer