بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

Rainfall in Lahore
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش کے ساتھ موسم خوشگوار ہو گیا،ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت  20, کم سے کم 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

  محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، اس وقت شہر میں 32 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے   ہوا چل رہی، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 63 ریکارڈ  کیا گیا ہے۔ 

  محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ 205 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے۔

Bilal Arshad

Content Writer