ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ایس ایل 6، پی سی بی شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلئے متحرک

پی ایس ایل 6، پی سی بی شائقین کو اسٹیڈیم لانے کیلئے متحرک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پی ایس ایل سکس میں شائقین کی اسٹیڈیم آمد کے معاملے پرپاکستان کرکٹ بورڈ کا وفاقی حکومت سے ایک مرتبہ پھر رابطہ کیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل سکس میں شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم لانے کے لیے متحرک ہوگیا،بورڈ حکام نے معاملے پر ایک مرتبہ پھر حکومت سے رابطہ کرلیا۔ وفاقی حکومت یکم فروری کو شائقین کی اسٹیڈیم آمد سے متعلق فیصلے سے آگاہ کرے گی۔

پی سی بی کی جانب سے این سی او سی کو پچاس فیصد شائقین کو میچ دیکھنے کی اجازت مانگی گئی ہے این سی او سی کویڈ کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کرے گا تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ حکام شائقین کو اسٹیڈیم میں میچز دیکھنے کی اجازت ملنے کے لیے پرامیدہیں اس سلسلے میں پی سی بی پہلے ہی ٹکٹنگ سروس کی بڈ کے لیے اشتہار جاری کرچکاہے۔

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ سکس کا آفیشل نغمہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا، کوویڈ پروٹوکول کے مطابق آفیشل نغمے کی ریلیز کے لیے باضابطہ تقریب کا امکان نہیں ۔ بورڈ حکام نے آفیشل گانا مختلف زرائع سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کرلیاہے،‏ پی ایس ایل سکس کے گانے میں نصیبولعل، آئمہ بیگ اور اسٹنرز بوائز نے آواز کا جادو جگایا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہو گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer