پی ایس ایل 6کا آفیشل نغمہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا

پی ایس ایل 6کا آفیشل نغمہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز علی: پی ایس ایل سکس کا آفیشل نغمہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا، گلوکارہ نصیبو لعل بھی آواز کا جادو جگائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ سکس کا آفیشل نغمہ آئندہ ہفتے ریلیز کیا جائے گا، کوویڈ پروٹوکول کے مطابق آفیشل نغمے کی ریلیز کے لیے باضابطہ تقریب کا امکان نہیں، بورڈ حکام نے آفیشل گانا مختلف زرائع سے ریلیز کرنے کا پلان تیار کرلیا ہے۔

 پی ایس ایل سکس کے گانے میں نصیبولعل، آئمہ بیگ اور اسٹنرز بوائز نے آواز کا جادو جگایا ہے، دوسری جانب بورڈ حکام نے ‏ کراوڈکو اسٹیڈیم آنے کی اجازت ملنے کے بعد تشہیری مہم شروع کرنے ک کا پلان تیارکرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تشہیری مہم کا انحصار کراوڈ کی اجازت ملنے یا نہ ملنے پر ہوگا پاکستان سپر لیگ 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگی۔

              

Shazia Bashir

Content Writer