وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات

وزیر اعلیٰ پنجاب سے ارکان اسمبلی کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : وزیراعلیٰ پنجاب سے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین پنجاب اسمبلی، خواتین ممبرز  کی ملاقات، عثمان بزدار کہتے ہیں پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد منطقی انجام کو پہنچ چکا ہے، پی ڈی ایم منہ کے بل جا گری ہے۔


اراکین پنجاب اسمبلی کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، حلقوں کے مسائل اور فلاح عامہ کے منصوبوں پر بات چیت کی گئی،، وزیراعلیٰ نے اراکین اسمبلی کے حلقوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کروائی، ملاقات کرنے والوں میں میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، غلام علی اصغر خان، چوہدری افتخار حسین، احمد خان، امین اللہ خان، مامون تارڑ اور محمد ارشد چودھری شامل تھے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ کسی کو منتخب نمائندوں کے جائز کام میں آڑے نہیں آنے دیا جائے گا،، منتخب نمائندوں کو پورا عزت و احترام ملے گا، اراکین اسمبلی کی تجاویز کو پوری اہمیت دی جائے گی اور قابل عمل تجاویز پر عملدرآمد ہوگا، انہوں نے اپوزیشن پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم کام کر رہے ہیں اور اپوزیشن شر پھیلا رہی ہے، کسی الزام کی پرواہ نہیں، صرف عوام کی خدمت کیلئے آیا ہوں، لوٹ مار کی منڈی لگانے والے اب مظلوم بننے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔


دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے خواتین اراکین اسمبلی مومنہ وحید، آسیہ امجد، عائشہ نواز اور شاہینہ کریم کھوسہ نے ملاقات کی، ملاقات میں فلاح عامہ کے منصوبوں، خواتین اراکین اسمبلی کو مزید با اختیار بنانے اور مسائل کے حل کے حوالے سے بات چیت کی گئی،وزیراعلیٰ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانا تحریک انصاف کی حکومت کا مشن ہے، صنفی امتیاز کے خاتمے، خواتین کے حقوق کے تحفظ اور سماجی و معاشی خود مختاری کیلئے تاریخ ساز اقدامات کئے ہیں، عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ ملازمت پیشہ خواتین کی سہولت کیلئے سرکاری و نجی اداروں میں ڈے کیئر سینٹرز کا قیام عمل لایا گیا ہے، جبکہ خواتین اراکین کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ ماضی میں نظر انداز کئے گئے پسماندہ علاقوں پر توجہ دی جا رہی ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer