ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ امتحانات، داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع

انٹرمیڈیٹ امتحانات، داخلہ بھجوانے کی تاریخ میں توسیع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( جنید ریاض ) لاہور سمیت پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے ایڈمیشن بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کردی، امیدوار اب سنگل فیس کے ساتھ داخلے 7 فروری تک بھجوا سکیں گے۔

تعلیمی بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کے ایڈمیشن بھجوانے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ہے۔ تاریخ میں توسیع کے بعد اب طلبا سنگل فیس کے ساتھ داخلے 7 فروری تک بھجوائے جاسکتے ہیں۔ ڈبل فیس کے ساتھ داخلے 8 فروری سے 14 فروری جبکہ ٹرپل فیس کے ساتھ داخلے 15 سے 31 فروری تک بھجوائے جاسکتے ہیں۔

نئے شیڈول کا اطلاق صوبے کے تمام بورڈز پر ہوگا۔ سیکرٹری پی بی سی سی کی جانب سے تاریخ میں توسیع کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔