(ملک اشرف) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے عدالت عالیہ کے میوزیم کی بہتری اور دیکھ بھال کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے، کمیٹی لاہورہائیکورٹ کے ججز پر مشتمل ہے۔
لاہور کی مال روڈ پر اس عمارت میں نہ صرف جدید طرز کا عدالتی نظام موجود ہے بلکہ پرانے دور کی عدلیہ بھی اس میوزیم میں محفوظ ہے، جسٹسں منصور علی کے دور میں بنائے گئے اس عجائب گھر کو اب مزید بہتر کیا جائے گا، تاریخی ورثہ کی حفاظت کے لیے اب لاہور کے تین ججز پر مشتمل کمیٹی اس عجائب گھر کی نگرانی کرے گی۔
لاہور ہائیکورٹ کی کمیٹی اس عجائب گھر میں مزید نادر اور پرانی اشیا لانے کے پراسیس کی مانیٹرنگ بھی کرے گی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس شمیم خان نے جسٹس محمد امیر بھٹی کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تین رکنی کمیٹی کے دیگر ارکان میں جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔