سٹی 42:نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ کی ملاقات کی
چینی سفیر نے وزیر خارجہ وانگ ای کی جانب سے نئے سال کی مبارکباد دی۔اسحاق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور ترقی میں چین کی حمایت کو سراہا۔پاکستان کا چین کے تمام بنیادی مفادات اور ون چائنا پالیسی کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ۔
پاکستان نے تائیوان کو چین کا اٹوٹ انگ قرار دیتے ہوئے بیجنگ کی مکمل حمایت دہرائی ۔ملاقات میں پاک چین آل ویدر اسٹریٹجک شراکت داری کو علاقائی امن کی ضمانت قرار دیا گیا۔
دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون قرار دیا ۔