ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہید میجر عدیل نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ رقم کی؛ محسن نقوی

شہید میجر عدیل نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ رقم کی؛ محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے باجوڑ کے علاقے میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدیل زمان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ 

وزیر داخلہ نے کہا کہ شہید میجر عدیل زمان نے دلیری سے پانچ بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا اور اپنی جان دے کر ان کے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہید میجر عدیل نے اپنے خون سے شجاعت اور جرات کی تاریخ رقم کی اور ایسے بہادر سپوتوں پر قوم کو ناز ہے۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کی بہادر سکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے علاقے خار میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 5 دہشتگرد جہنم واصل کردیئے۔