سٹی 42: بانی پی ٹی آئی سے وکلا اور فیملی کی ملاقات کا دن کل ہے ۔پی ٹی آئی نے چھ وکلارہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی۔
فہرست میں سلمان اکرم راجا، بیرسٹر گوہر خان، اور طاہر سلطان کے نام شامل ہیں جبکہ ملک شجاعت جندراں، محمد مدثر اور احمد ندیم گورائیہ کے نام بھی فہرست میں شامل کیے گئے ۔
وکلا رہنما کل منگل کو بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل آئینگے۔۔بانی پی ٹی آئی کی بہنیں بھی ملاقات کیلئے کل اڈیالہ جیل آئیں گی۔
بشری بی بی کے فیملی ممبران بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل پہنچیں گے۔
