سٹی 42: لالی وڈ کے فائٹر اداکار شیر خان انتقال کر گئے
77سالہ اداکار شیر خان طویل عرصہ سے بیمار تھے۔
شیر خان نے متعدد پنجابی،اردو،پشتو فلموں میں اداکاری کےجوہردکھائے۔ شیرخان نے اپنے فلمی کیریئر کے دوران جیوااورشیردل سمیت درجنوں پاکستانی فلموں میں اداکاری کے جوہردکھائے ۔
شیرخان کی لاش ان کے آبائی شہرراولپنڈی منتقل کردی گئی ہے،ان کی تدفین راولپنڈی میں ہوگی۔
فلم انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شیرخان کے انتقال پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ان کی کمی طویل عرصے تک محسوس کی جاتی رہے گی۔