ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننکانہ ؛دھند کے باعث بس اور رکشے میں تصادم،3افرادجاں بحق ،3زخمی

ننکانہ ؛دھند کے باعث بس اور رکشے میں تصادم،3افرادجاں بحق ،3زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : ننکانہ صاحب میں شدید دھند کے باعث شاہ کوٹ روڈ نزد میرپور سٹاپ پرتیز رفتار بس اور رکشہ آپس میں ٹکراگئے،جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیوحکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم نے فوری ایمرجنسی وہیکلز کو جائے وقوعہ پر روانہ کردیا،ریسکیو 1122 عملے نے زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہسپتال شاہ کوٹ منتقل کر دیا۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 14 سالہ سجاد، 20 سالہ وقاص اور 20 سالہ شکیل کے ناموں سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں 20 سالہ عبدالغنی ،40 سالہ صدی احمد اور 15 سالہ بلال شامل ہیں۔