ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کو 15 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت

ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کو 15 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکر : ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کو 15 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی اجازت دینے کا فیصلہ ،محکمہ داخلہ نے سمری وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ارسال کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ نے ڈرائیونگ لائسنس کے ٹیسٹ میں فیل ہونے والے افراد کو 15 روز بعد دوبارہ ٹیسٹ دینے کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا ہے، ڈرائیو رنگ لائسنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے اس سے قبل تین ماہ بعد دوبارہ ٹیسٹ دیتے تھے،محکمہ داخلہ نے منظوری کیلئے سمری وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو ارسال کر دی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ڈرائیونگ ٹیسٹ میں فیل ہونے والوں کیلئے دوبارہ ٹیسٹ کی مدت کم کی جارہی ہے۔