ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ڈی ایم میں دراڑ، شیخ رشید نے اندرونی کہانی بتادی

پی ڈی ایم میں دراڑ، شیخ رشید نے اندرونی کہانی بتادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حقیقی معنوں میں پی ڈی ایم میں دراڑپڑچکی ہے،فضل الرحمان چاہتےتھے سینیٹ الیکشن میں حصہ نہ لیاجائے۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سٹی نیوز نیٹ ورک سے خصوصی گفتگو  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج حقیقی معنوں میں پی ڈی ایم میں دراڑ پڑ چکی ہے، فضل الرحمن کے ہاں صف ماتم ہے، وہ نہیں چاہتے یہ سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں۔  پیپلزپارٹی نے اپوزیشن اتحاد کی ہوا نکال دی ہے،  نواز شریف کی فروری میں پاسپورٹ کی مدت بھی ختم ہو رہی ہے،  نواز شریف کے حوالے سے مختلف چیزیں ہیں جن پر نوٹس لینے کی ضرورت ہے۔

نیب اور ایف بی آئی میں ہونے والے معاہدے پر کابینہ میں کوئی تنقید نہیں ہوئی مفتی کفایت اللہ نے فوج کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ قابل قبول نہیں ، مفتی کفایت اللہ پر لاہور میں مقدمہ درج ہو گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer