(عفیفہ نصر) انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے خراب نتائج دینے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے لاہور کے 30 سبجیکٹ سپیشلسٹ اساتذہ سے جواب طلب کرلیا۔
محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈی ای او سکینڈری کوبھی مراسلہ لکھ دیا لاہور کے ڈی ای اوسکینڈری سے شہرکے اساتذہ سے متعلق وضاحت طلب کی گئی ہے، متعلقہ تمام اساتذہ اپنے ساتھ ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی گئی ہے، تاہم جواساتذہ اپنا موقف واضح کرنے میں ناکام رہے ان کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔