ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : آج رات کے موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

اتوار  کے روزموسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے  بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم   اور مرطوب  رہنے کا امکان ہے تاہم بالائی خیبر پختونخوا، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں چند مقامات پر   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مرطوب /مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے علاوہ   تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب کی توقع ہے تاہم  دیر ،سوات،کوہستان، بٹگرام،  نوشہرہ، پشاور، صوابی، ابیٹ آباد، مانسہرہ،  ہری پور  ، مالاکنڈ کوہاٹ، ہنگو اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود  رہنے کے علاوہ  تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں  موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم مری،  گلیات،  راولپنڈی، چکوال، جہلم ، ناروال، سیالکوٹ، گجرات   اور گردونواح میں   مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ   ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب  جبکہ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہو اؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش  جبکہ  چند مقامات پر موسلادھار بارش  کی توقع ہے گلگت بلتستان  میں   مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔