ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اور چین ایک تاریخی آزمائشی وقت اور ہر موسم کی دوستی کے شراکت دار ہیں: مریم نواز

پاکستان اور چین ایک تاریخی آزمائشی وقت اور ہر موسم کی دوستی کے شراکت دار ہیں: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم چین کے تجربات اور کامیابیو ں سے سیکھنا چاہتے ہیں، گوئی ژو کی خوبصورتی، ترقی اور قابل ذکر تبدیلی متاثر کن ہے، چین کی طرح انفراسٹرکچر کی ترقی اورجنگلات یعنی ہریالی لانے کے لئے ہم بھی کوشش کر رہے ہیں۔ 

پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے گوئی ژو کے شہر گوئی یانگ میں انٹرنیشنل بگ ڈیٹا ایکسپو میں پارٹی سیکرٹری ہی زونگ یو اور چینی وفد سے ملاقات کی۔ وزیراعلی مریم نواز نے ٹیکنالوجی ٹرانسفر،لوکل مینوفیکچرنگ کے لئے بزنس ا ور ا نویسٹمنٹ کانفرنس کی تجویز پیش کردی۔ ڈیجیٹل کوآپریشن، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور سمارٹ ایگریکلچر کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی پیشکش کی گئی ۔ 

وزیراعلی پنجاب مریم نوازنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کے ذریعے تشخیص کے شعبہ میں اشتراک کار کی تجویز دی۔ مریم نواز نے گوئی ژو کے وفد کو دورہ لاہور کے لئے مدعو کرلیا۔ 
مریم نواز کی جانب سے چین کیلئے مزید کامیابیو ں اور چینی عوام کے لئے بہتر مستقبل کی خواہش کی گئی۔ 

وزیراعلی مریم نواز نے پاک چین دوستی کے مزید مضبوط واستحکام کی دعا کی۔ 

پنجاب بیرونی سرمایہ کاری کے لئے تیار اور خواہاں ہے ، پنجاب ترقی اور شراکت داری کے لئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین ڈیجیٹل انقلاب کے ذریعے دنیا کی سمت تبدیل کر رہاہے، گوئی ژو میں ہونے والی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی قابل تقلید ہے، گوئی ژو ٹیکنالوجی میں ترقی کر کے چین کا ڈیجیٹل مرکز بن چکا ہے ۔ انڈسٹری، ڈیجیٹلائزیشن،رورل ڈویلپمنٹ کے ذریعے لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالنے سے متعلق سیکھنا اور جاننا چاہتے ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی تاریخی دوستی کو سالڈ پراجیکٹ، انویسٹمنٹ، روزگار کے حقیقی فوائد میں بدلنا چا ہتے ہیں۔ پاکستان اور چین کے قومی تعلقات کو صوبائی اور عوام سے عوام تک تعلق کی سطح تک لے جایا جاسکتا ہے ۔ گوئی ژو کی ٹیم سے ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلنے کی استدعا کرتے ہیں ۔ خط غربت سے نیچے زندگی گزارنے والے لوگوں کے لئے چین کی معاونت چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب چین کے قابل قدر صدر شی جن پنگ کے زبردست مداح ہیں۔ چین کے صدر کا وژن،فولادی عزم، کامیابی کے لئے انتھک جستجو قابل تقلید ہے ۔

 ذاتی طور پر صدر شی جن پنگ کے مشترکہ خوشحالی، مشترکہ انسانی اہداف، سلامتی، استحکام اور تمام اقوام کی خودمختاری کے فلسفے کی پرجوش پیروکار ہوں۔ پنجاب زرعی شعبے کی سب سے بڑی مارکیٹ،ملک کا معاشی محوراور فوڈ باسکٹ ہے ۔ میں سمجھتی ہوں کہ چین کے صوبے میں محض ترقی نہیں بلکہ مکمل تبدیلی آرہی ہے۔ ترقی کے ویژن کو حقیقت میں بدلنے کا سہرا چینی صدر شی جن پنگ کی عظیم قیادت کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی سیکرٹری ہی زونگ یو اور ان کی ٹیم کے شاندار لوگ صاحب علم اور صاحب مطالعہ ہیں ۔ پبلسٹی، میڈیا ریگولیشن، سائبر اسپیس، ایڈمنسٹریشن، گورننس اور شنگھائی، مرکزی حکومتی تنظیموں اورگوئی زو میں وسیع تجربہ اور قائدانہ کردارقابل تحسین ہیں۔  ہی زونگ یوجیسے با علم اور خطیب انسان سے ملاقات خوش بختی سمجھتے ہیں۔ پاکستان اور چین ایک تاریخی آزمائشی وقت اور ہر موسم کی دوستی کے شراکت دار ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین اس سال فخر کے ساتھ خوبصورت مثالی سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ پاک چین دوستی کا رشتہ دو حکومتوں اور دو ملکوں کے درمیان نہیں ہے۔ پاک چین دوستی ایک دوسرے کے دلوں، عوام اور دو قوموں کے درمیان اعتماد پر قا ئم رشتے کا نام ہے ۔ دوستی کا رشتہ اعتماد،باہمی احترام، پیار پر قائم ہے اور اس تعلق کی بنیاد باہمی تعاون اور حمایت پر ہے۔ پاک چین دوستی کے بارے میں ہمارے درمیا ن ایک ذاتی اور بہت مضبوط تعلق بھی موجود ہے۔ پاک چین دوستی کو پاکستانی قیادت کی پے در پے نسلوں نے پروان چڑھایا ہے۔  خاص طور پر میرے والدمحمد نواز شریف نے ہمیشہ پاک چین تعلقات کو سب سے زیادہ اہمیت دی ہے۔ میرے چچا اور موجودہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاک چین تعلقات اوراقتصادی شراکت داری کے لیے مسلسل اور انتھک محنت کی۔