ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکول ٹیچر انٹرن کیلئے اچھی خبر

سکول ٹیچر انٹرن کیلئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے عارضی اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کنٹریکٹ میں توسیع دینے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد پرائمری مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے اساتذہ کے کنٹریکٹ میں توسیع دی جائے گی۔ اس کے علاوہ میٹرک اور ٹیکنالوجسٹ ٹیچر کو بھی رکھا جائے گا ۔ 

واضح رہے کہ صوبے بھر میں 12 ہزار اساتذہ رکھے گئے تھے ، مذکورہ ایس ٹی آئی کو ابتدائی طور پر تین ماہ کے لئے رکھا گیا تھا۔