ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ

سوات کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کو 2 حصوں بالائی اور زیریں سوات میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو مراسلہ ارسال کردیا۔

  ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نے سوات کو 2 حصوں بالائی اور زیریں سوات میں تقسیم کرکے نیا ضلع بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے کمشنر ملاکنڈ اور ڈی سی سوات کو مراسلہ ارسال کردیا۔

 مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وزاعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سوات کو تقسیم کرکے ضلع بالائی سوات اور ضلع زیریں بنانے کی ہدایت کی ہے۔

 مراسلے میں کمشنر اور ڈی سی کو 3 دن کو اندر اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی ہے، مراسلے کے مطابق بالائی سوات کے نام سے نیا ضلع قائم کیا جائے گا جبکہ موجودہ حصہ زیریں سوات کہلائے گا۔