ویب ڈیسک: راول ڈیم میں پانی کی سطح میں اضافے کے باعث سپیل ویز کھول دیے گئے۔
سپیل ویز پانی کی سطح 1751 فٹ تک پہنچنے پر کھولے گئے اور یہ تقریباً پانچ گھنٹے کھلے رہیں گے۔ پانی کی سطح 1746 ایکڑ فٹ تک آنے پر سپیل ویز بند کر دیے جائیں گے۔
انتظامیہ کی جانب سے سپیل ویز کھولنے سے پہلے سائرن بجا کر خبردار کیا گیا۔
این ڈی ایم اے کے مطابق کورنگ نالہ میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، لہٰذا کورنگ نالہ کے آس پاس رہنے والے افراد کو محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کے تیز بہاؤ کے دوران نالے یا اس پر بنے عارضی پل عبور نہ کریں۔