ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدہ خلافی سے ناراض دیہاتیوں نے وزیر کو ایک کلومیٹر تک بھگایا

Bihar politics, State Election, MLA
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  وعدہ خلافی سے ناراض دیہاتیوں نے وزیر اور اس کے ساتھی رکن پارلیمنٹ کو ایک کلومیٹر تک بھگایا۔ محافظوں کی بھی پٹائی کر دی۔

بہار کے گاؤں تالندہ  میں ریاست کی حکومت کے وزیر اور رکن اسمبلی پر حملہ کرنے والے دیہاتیوں نے ایک کلومیٹر تک دوڑایا، محافظ سمیت کئی زخمی ہو گئے۔
واقعہ کے بعد پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا ہے۔ دیہی لوگوں کا الزام ہے کہ حادثے کے دن ایم ایل اے کے کہنے پر انہوں نے سڑک جام ہٹایا تھا لیکن آج تک متاثریں کو مناسب معاوضہ نہیں ملا۔
بھارت کے میڈیا کی رپورٹس کے مطابق  بہار کی ریاست میں الیکشن سے پہلے کی سرگرمیوں کے سلسلہ میں سرگرم وزیر نالندہ ضلع کے ہلسہ تھانہ علاقے کے ملاوا گاؤں میں 9 لوگوں کی موت کے بعد ماتم پُرسی کے لیے پہنچے  تھے۔

حکومت بہار کے وزیر شرون کمار اور مقامی ایم ایل اے کرشن مراری پر گاؤں والوں نے حملہ کر دیا۔ واقعہ کے دوران ناراض لوگوں نے پتھراؤ کیا جس سے وزیر اور ایم ایل اے کو تقریباً ایک کلومیٹر تک بھاگ کر اپنی جان بچانی پڑی۔ حملے میں وزیر کے باڈی گارڈ سمیت کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ کچھ کا سر بھی پھٹ گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے اسپتال بھیجا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ کثیر تعداد میں پولیس کو تعینات کیا گیا،  جس کے بعد پورا علاقہ پولیس چھاؤنی میں تبدیل ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ دیہی لوگ پہلے سے ہی مقامی ایم ایل سے ناراض تھے، اسی ناراضگی کی وجہ سے جیسے ہی وہ گاؤں پہنچے، لوگ مشتعل ہو گئے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق تین دن پہلے سڑک حادثے میں 9 لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ اسی سلسلے میں متاثر کنبوں سے ملنے کے لیے وزیر اور ایم ایل اے گاؤں پہنچے تھے۔ دونوں رہنماؤں نے متاثرین سے ملاقات کی اور واپس ہونے لگے تو لوگوں نے ان سے کچھ دیر اور گاؤں میں رکنے کے لئے کہا۔  لیکن وزیر نے کہا کہ سبھی کنبوں سے ملاقات ہو چکی ہے اور انہیں آگے پروگرام میں جانا ہے۔ اس کے بعد  حادثہ میں مرنے والوں کیلئے معاوضہ کے وعدے  کو لے کر دیہی لوگ بھڑک گئے۔

 انہوں نے پہلے ایک مقامی صحافی اور ایم ایل اے کو گھیر لیا، پھر لاٹھی ڈنڈے لے کر حملہ کر دیا۔
دیہی لوگوں کا الزام ہے کہ حادثے کے دن ایم ایل اے کے کہنے پر انہوں نے سڑک جام ہٹایا تھا لیکن آج تک انہیں مناسب معاوضہ نہیں ملا۔ اس سے لوگ مشتعل ہو گئے اور حملہ کر دیا۔ فی الحال پولیس حالات پر نظر بنائے ہوئے ہے اور گاؤں والوں کو سمجھا بجھا کر معاملے کی جانچ میں لگ گئی ہے۔

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔