بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف مہم تیز، مساجد میں اعلانات شروع

 بجلی کے بلوں میں اضافے کیخلاف مہم تیز، مساجد میں اعلانات شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نیرعالم : وزیرآباد میں بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم میں تیزی آ گئی۔ 

وزیرآباد  کے نواحی علاقہ داد والی اور نئی آبادی کی مساجد میں اعلانات کروانا شروع کردیے، اعلانات میں عوام سے بجلی کے بل جمع نہ کروانے کی اپیل کی گئی، علاقہ مکینوں سے وعدہ لیا گیا کہ وہ بجلی کے بل جمع نہیں کروائیں گے۔ 

عوام کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی ہے تنخواہیں کم اور بل زیادہ آ رہے ہیں ۔ کسی بھی قسم کی محکمانہ کاروائی کا سب مل کر سامنا کریں گے۔ ارباب اختیار غریب عوام پر رحم کریں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیں۔