بجلی کے بل کی قسطوں میں ادائیگی کی سہولت بھی چھین لی گئی

LESCO, City42, Electricity Bills, Public anger over electricity price hike, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: لاہور الیکٹرک کمپنی نےبجلی کے بھاری بلوں کی ادائیگی سے قاْصر  صارفین نے واجب الادا رقم کی اقساط میں ادائیگی کی معمولی سہولت بھی دینے سے انکار کر دیا۔

ریکوری اہداف کو  ہر صورت میں حاصل کرنے کے لئے لیسکو کی انتظامیہ نے گھریلو، کمرشل اورر صنعتی صارفین کے بجلی کے بلوں کی اقساط کرنے پر پابندی عائد کر دی  ہے۔

ایک طرف  بجلی کے بلوں میں بے تحاشااضافہ اور قوت برداشت سے باہر بل موصول ہونے پر صارفین کئی روز سے سڑکوں پر جلوس نکال رہے ہیں اور لیسکو کے دفاتر پر جا کر احتجاج کر رہے ہیں تو دوسری طرف لیسکو حکام صارفین کو پہلے دی جانےوالی معمولی رعایات بھی ختم کر رہے ہیں۔

پیر کے روز لاہور میں برکی روڈ، ریلوے سٹیشن، ریکس مارکیٹ، شیر شاہ کالونی، اقبال ٹاون، سبزہ زار، وحدت روڈ اور شالا مار میں صارفین نے بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف احتجاج کیا، صارفین نے بجلی کے بلوں کو نذر آتش کر دیا اور کہا کہ  بجلی کی قیمت مین بھاری اضافہ واپس لیا جائے۔ احتجاج کرنے والے صارفین کا کہنا تھا کہ بجلی بال بچوں کی سہولت کے لئے استعمال کرتے ہیں لیک اس سہولت کی خاطر ہم بال بچوں کے منہ  کا نوالہ چھین کر لیسکو کو نہیں دے سکتے۔