لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کے نشانہ پر، مصری شاہ میں شوٹر کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کے نشانہ پر، مصری شاہ میں شوٹر کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)لاہور پولیس خود غیر محفوظ، گل بہار ٹاون بازار کے بعد مصری شاہ میں ملازم نشانہ پر، موٹرسائیکل سوار ملزم نے سب انسپکٹرکو قتل کر دیا۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی۔

لاہور پولیس شوٹرز کے نشانے پر، تین روز میں دو اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب مصری شاہ میں سب انسپکٹر ارشد کوگولیاں مارکر قتل کردیا گیا، واردات کی سی سی ٹی فوٹیج بھی منظرعام پرآگئی۔
ہیلمٹ پہنے موٹرسائیکل سوارملزم کو اپنے ٹارگٹ کا انتظار کرتے دیکھا جا سکتا ہے ،انویسٹیگیشن ونگ میں تعینات موٹر سائیکل سوار سب انسپکٹر ارشد جیسے ہی گھر سے تھوڑا پہلے ملزم کے قریب سے گزار تو ملزم نے پیچھے سے دو گولیاں مار دیں۔ سب انسپکٹر زخمی ہو کر نیچے گرا،،تو ملزم نے سر پر پہنچ کر مزیددو گولیاں ماریں اورفرارہوگیا ۔ارشد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، مگرجانبر نہ ہوسکا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکےملزم کی تلاش شروع کردی۔
مقتول سب انسپکٹر کے اہلخانہ کے مطابق ارشد کی کسی سے دشمنی نہیں تھی ۔دو روزقبل بھی ایک موٹرسائیکل سوارملزم نےگل بہارٹاؤن میں کانسٹیبل کوفائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔
مقتول نے سوگواروں میں تین بیٹے اور ایک بیوہ چھوڑی ہے۔
لاہور پولیس ٹارگٹ کلرز کے نشانہ پرآگئی، سب انسپکٹر ارشد کے قتل کی لرزہ خیز واردات نے ڈیپارٹمنٹ کو ہلاکر رکھ دیا۔حکام کہتے ہیں ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

دوسری جانب پولیس نے شہید سب انسپکٹر کے بیٹے احد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا،مصری شاہ پولیس نے مقدمہ قتل کی دفعات کے تحت درج کیا۔
 ایف آئی آر کے مطابق  سب انسپکٹر پر چھو پورہ چوک کے قریب حملہ کیا گیا ،حملہ آور پہلے ہی چوک میں موجود تھا۔زخمی سب انسپکٹر کو ہسپتال منتقل کیا گیا مگر جانبر نہ ہو سکا۔