توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس: علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع

توڑ پھوڑ، احتجاج کا کیس: علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں توسیع
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر احسن)انسداد دہشتگری عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ اور احتجاج کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی عبوری ضمانت میں 6 مئی تک توسیع کردی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق توڑ پھوڑ اور حتجاج کےکیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کی،اس موقع پر علی امین گنڈا پور اپنے وکیل راجا ظہور الحسن کے ہمراہ انسداد دہشت گری عدالت میں پیش ہوئے۔

 جج نے ریمارکس دیئے کہ میں بار بار پوچھ رہا تھا کہ علی امین گنڈا کی طرف سے کوئی موجود ہے۔علی امین گنڈا پور نے مؤقف اختیار کیا کہ 6 مئی کو پشاور میں ایک میٹنگ ہے، وہاں جانا ضروری ہے، اگر 6 مئی کی تاریخ رکھنی ہے تو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔

 عدالت نے ریمارکس دیئے اس دن دیکھ لیجئے گا اگر ممکن ہوا تو آجائیں گے، ورنہ حاضری سے استثنیٰ دے دیں گے،عدالت نے کیس کی سماعت 6 مئی تک ملتوی کردی۔

Ansa Awais

Content Writer