ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور :گرمی کی شدت میں کمی، محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی

لاہور :گرمی کی شدت میں کمی، محکمہ موسمیات کی بارش سے متعلق اہم پیشگوئی
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاطمہ خان)شہر  لاہور میں سورج کی آب و تاب کیساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج ،گرمی کی شدت میں کمی، درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ  ،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 34 ڈگری سینٹی گریڈ  تک جانے کا امکان ہے،شہر کی ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ جبکہ ہوا کی رفتار 24 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 48 گھنٹے کے دورانیہ میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے جبکہ عالمی درجہ بندی میں 106 ائیر کوالٹی انڈیکس کے ساتھ لاہور 12ویں نمبر پر آگیا۔

 دوسری جانب ائیر کوالٹی انڈکس کی مجموعی شرح 106 ریکارڈ،ٹھوکر نیاز بیگ 95,فیز 8 ڈی ایچ اے 125,کوٹ لکھپت 114, سید مراتب علی روڈ139, فدا حسین ہاؤس 155, جوہر ٹاؤن 174 ائیر کوالٹی انڈکس ریکارڈ کی گئی۔
 محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں بھی آج موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی نوید سنا دی.

  محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور ژالہ باری ہوسکتی ہے، گزشتہ روز بلوچستان میں طوفانی بارش اور ژالہ باری سے ندی نالے بپھر گئے،کوئٹہ زیارت شاہراہ کئی مقامات پر سیلابی ریلوں میں بہہ گئی، ژالہ باری سے فصلوں، باغات اور سولر پینلز کو نقصان پہنچا، پنجاب کے علاقوں جھنگ اور سرگودھا میں بھی کالی گھٹائیں خوب برسیں،موسم خوشگوار ہوگیا، وادی شکئی اور اسپین میں ژالہ باری سے موسم سرد ہوگیا، آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت بڑھ گئی۔