سکیورٹی فورسز سے انکاؤنٹر میں مارا جانے والا انتہائی مطلوب دہشتگرد نکلا

Terrorist Azmat, District Khyber, Khyber encounter, April 25th encounter, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  دو روز پہلے خیبر پختونخوا میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کے ساتھ انکاؤنٹر میں مارا جانے والا دہشتگرد انتہائی مطلوب دہشتگرد نکلا۔

خیبر میں پولیس اور سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سےہلاک دہشتگرد سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ پچیس اپریل کو  سکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں آپریشن میں  مارا جانے والا شخص انتہائی مطلوب دہشتگرد عظمت  تھا۔ 

سی پی او خیبر نے بتایا ہے کہ 25 اپریل کے انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے  دہشتگرد ن عظمت نے جمرود میں دینی مدرسوں کے4 طلباء کو اغواء کیا تھا۔ اس دہشتگرد نے طلباء کو کالعدم تنظیم میں شامل ہونےکی ترغیب دی تھی۔  دہشتگرد نے چاروں طلباء کو افغانستان منتقل کیا۔ ان میں سے دو  طلباء کو افغانستان میں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔ ایک طالب علم کو افغانستان سےواپسی پر سیکیورٹی فورسز نے پکڑا لیا ہے۔
 دہشتگرد عظمت کو زندہ یا مردہ گرفتار کرنے پر  لاکھوں روپے انعام مقرر تھا۔ ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز اور پولیس پر حملوں اور ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا۔