علی رامے: آج رات لاہور اور پنجاب کے کئی دوسرے اضلاع میں بارش کی توقع ہے۔
ہفتے کی رات مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں بارش ہونے کا امکان ہے۔
قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، ساہیوال،بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان اور نور پور تھل میں بھی آج رات بارش کے امکانات ہیں۔
آج شب اور اتوار کو دن کے دوران آندھی جھکڑ چلنے گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ اس تیز بارش اور ہوا سے گندم کی فصل متاثر ہو سکتی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔ صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے بھی الرٹ ہیں۔