ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب یونیورسٹی، داخلے کیلئے میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری

پنجاب یونیورسٹی، داخلے کیلئے میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( اکمل سومرو ) پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کی میرٹ لسٹوں کا شیڈول جاری، ایم اے میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 2 ستمبر جبکہ ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلوں کی میرٹ لسٹ 4 ستمبر کو جاری ہوں گی۔

پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کی میرٹ لسٹیں شعبہ جات کے نوٹس بورڈز اور آن لائن سسٹم کے تحت جاری کی جائیں گی۔ ایم فل و پی ایچ ڈی میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 4 ستمبر کو آویزاں ہوں گی جبکہ پنجاب یونیورسٹی میں ایم فل، ایم ایس، پی ایچ ڈی میں داخلوں کی لسٹیں آن لائن بھی جاری ہوں گی۔ داخلوں کی دوسری میرٹ لسٹ 9 ستمبر کو آویزاں کی جائے گی۔

اسی طرح ایم اے میں داخلوں کی پہلی میرٹ لسٹ 2 ستمبر جبکہ دوسری میرٹ لسٹیں 5 ستمبر کو جاری ہوں گی۔ ایم اے مارننگ، ایوننگ، ریلیکس اور سیلف سپورٹنگ پروگرام میں داخلوں کی لسٹ ایک ہی روز جاری ہوگی۔