ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کہیں  موسم  گرم  خشک تو کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی 

کہیں  موسم  گرم  خشک تو کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: کہیں  موسم  گرم  خشک تو کہیں  گرج چمک کے ساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی 

آج رات موسم کی صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان  ہے ۔

آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت،شہید بینظیر آباد46،سکرنڈ45، دادو، لسبیلہ اور موہنجو داڑو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

جمعرات کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق     اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے  بعد از دوپہر مطلع جزوی ابر آلود رہنے کاامکان ہے ۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان  ہے ۔مری، گلیات میں موسم خشک/ مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ۔تاہم بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چترال، دیر، سوات، کالام، کرم ، وزیرستان،پاڑہ چنار اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

سندھ  کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم بعد ازدوپہر وسطی /جنو بی اضلاع میں تیز /گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع  ہے ۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے ۔

      کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے ۔
 ۔