سٹی 42: اکیڈمی ایوارڈ یافتہ پاکستانی نژاد فلمساز اور صحافی شرمین عبید چنائے نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی، جس میں فن، ثقافت اور میڈیا کے فروغ سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں شخصیات نے این ایس آئی ٹی سٹی میں مجوزہ پنجاب فلم سٹی منصوبے پر تعاون اور اشتراک کار پر اتفاق کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس منصوبے کو پاکستان کا پہلا “اینڈ ٹو اینڈ میڈیا پروڈکشن ہب” قرار دیا اُنہوں نے کہا کہ پنجاب فلم سٹی میں جدید اسٹوڈیوز، ساؤنڈ اسٹیجز، پوسٹ پروڈکشن لیبز، شوٹنگ اسپاٹس، جھیل، کنونشن ہال، میڈیا ٹریڈ ہب اور فلم و میوزک اسکول قائم کیے جائیں گے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پی ایچ اے کو مینار پاکستان اور ڈیجیٹل ہسٹری میوزیم کی بحالی کی ہدایت بھی دی۔
اس موقع پر شرمین عبید چنائے نے وزیراعلیٰ کی فن و ثقافت کے لیے کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بسنت فیسٹیول کی بحالی اور ہارس اینڈ کیٹل شو کا انعقاد قابل تحسین ہے اگلے سال بسنت میں عالمی سطح کی شخصیات اور ہالی ووڈ اسٹارز کو مدعو کرنے کا منصوبہ بھی قابل ستائش ہے اُنہوں نے کہا کہ مریم نواز شریف کی لیڈر شپ مثالی ہے جسکے کراچی کے عوام بھی متعارف ہیں۔