ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئی پی ایل میں 14 سالہ کھلاڑی کا منفرد ریکارڈ، صرف 35 گیندوں پر سنچری

آئی پی ایل میں 14 سالہ کھلاڑی کا منفرد ریکارڈ، صرف 35 گیندوں پر سنچری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وائیبھو سوریاونشی نے 14 سال کی عمر میں آئی پی ایل 2025ء میں تاریخ رقم کردی، برق رفتار سنچری بنا کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروادیا۔

آئی پی ایل 2025ء کے ایک تاریخی مقابلے میں راجستھان رائلز کے کم عمر ترین کھلاڑی وائیبھو سوریاونشی نے کرکٹ کی دنیا میں تہلکہ مچادیا۔

 صرف 14 سال کی عمر میں نوجوان کھلاڑی نے بطور بھارتی کھلاڑی تیز ترین سنچری بنا کر ناصرف آئی پی ایل بلکہ کسی بھی بھارتی کی جانب سے تیز ترین ٹی ٹوئنٹی سنچری کا ریکارڈ قائم کردیا۔

گجرات ٹائٹنز کے خلاف 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے وائیبھو نے صرف 35 گیندوں پر سنچری داغ دی جو آئی پی ایل کی تاریخ میں کسی بھی بھارتی کھلاڑی کی جانب سے تیز ترین جبکہ لیگ کی تاریخ کی دوسری تیز ترین سنچری ہے۔ 

واضح رہے کہ آئی پی ایل کی تاریخ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ کرس گیل کا ہے۔ یونیورس باس نے 2013 میں رائل چینلجرز بینگلور کی جانب سے کھیلتے ہوئے پونے واریئر کے خلاف صرف 30 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔ 

سوریاونشی نے بطور بھارتی کھلاڑی یوسف پٹھان کا ریکارڈ توڑا، یوسف نے 2010 کے ایونٹ میں راجستھان رائلز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ممبئی انڈینز کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔

 یہی نہیں بلکہ سوریاونشی نے محض 17 گیندوں پر 50 رنز مکمل کر کے آئی پی ایل 2025ء میں تیز ترین نصف سنچری کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔