جنیدریاض: لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کا آغاز ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق پہلے روز سائیکالوجی، فوڈ اینڈ نیوٹریشن ،ملٹری سائنس ،ہوم اکنامکس کا پیپر لیا جارہا ہے، امتحان کیلئے 570 امتحانی مراکزقائم کیے گئے ہیں، ساڑھے چھ ہزار سے زائد عملہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہا ہے۔
کنٹرولر امتحانات زاہد میاں نے مختلف امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا،انتظامات کا جائزہ لیا، ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں 80 حساس امتحانی سنٹرز کی کیمروں کے ساتھ مانیٹرنگ کی جارہی ہے، تمام امتحانی مراکزمیں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔
کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مراکز داخلے کی اجازت نہیں ،سوالیہ پیپرز ، رولنمبر سلپ اور اساتذہ کی ڈیوٹیوں پر کیو آر کوڈ لگایا گیا ہے، جعلی امیدواروں کو یو ایم سی کیس ،جرمانہ اور حوالہ پولیس کیا جائےگا۔