کہاں کہاں بارش، کہاں ژالہ باری ہو گی؛ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کر دی

Rain prediction, weather update, City42 , Met Office forecast
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آج رات  بالائی خیبر پختونخوا ، بالائی پنجاب ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش اور  چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان  ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشین گوئی کے مطابق  کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک /تیز ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

منگل کے روز موسم کی صورتحال

اسلام آباد اور گر دو نواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ شام/رات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔    

خیبرپختونخوا:      دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ،بالاکوٹ ، ہری پور ، بونیر ، مالاکنڈ ، چترال، باجوڑ، مہمند ، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان ، کوہاٹ، کرم ، وزیرستان اور کرک میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقا ما ت پرژالہ باری کا امکان ہے۔

پنجاب میں مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، قصور، خوشاب،سرگودھا،جھنگ، میانوالی، بھکر اور نور پور تھل میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش  ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔صوبے کے دیگر اضلاع میں جھکڑ اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔   

بلوچستان میں منگل کے روز  بیشتر اضلاع میں موسم خشک /تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

سندھ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک / تیز ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔  کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان بتایا جا رہا ہے ۔

[7:32 pm, 29/04/2024] Ramay Bhae Cnn: انتباہ:
29 اپریل کوتیز/موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، چترال،مانسہرہ ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات،کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
[7:32 pm, 29/04/2024] Ramay Bhae Cnn: Rozina ALI