ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیر کو تمام بینک بند رہیں گے

پیر کو تمام بینک بند رہیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے  یکم مئی کومزدورڈے پرعام تعطیل کااعلان  کردیا،حکومت پاکستان کی جانب سےاسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو عام تعطیل کے سبب بند رہے گا۔

 یکم مئی مزدور ڈے بروز پیر ملک بھر میں تمام بینک بند ہونگے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک بینکنگ سروسز کارپوریشن کے دفاتر ٹیکس وصولی کیلئے 29 اور 30 اپریل کو شام 6 بجے تک کھلیں گے،کمرشل بینکوں کی مجاز برانچیں بھی ہفتے اور اتوار کو ٹیکس وصولی کیلئے کھلی رہیں گی۔

  دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج   یکم مئی کومزدورڈے پربندرہی گی،پاکستان اسٹاک ایکسچینج نےاعلامیہ جاری کردیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر