ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آفٹر نون سکولوں سے متعلق اہم خبر

After noon schools budget,School education Punjab
کیپشن: class room file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)آفٹر نون سکول پروگرام کو رواں سال مختص ہونے وا لا 1 ارب 60 کروڑ روپے کا فنڈ نہ ملا ،محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کی متعدد بار گزارشات کے باوجود فنڈز جاری نہ ہوئے۔ 
آفٹر نون سکول کے لئے یہ بجٹ ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت مختص کیا گیا تھا ۔محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ سے گزارشات کیں کہ تین ماہ گزر چکے ہیں لیکن انہیں یہ بجٹ نہیں دیا گیا۔

سکول ایجوکیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ بجٹ نہ ملنے سے آفٹر نون سکول پروگرام انتظامی طور پر متاثر ہورہا ہے کیونکہ اس پروگرام کے تحت شام کے اوقات کار میں سرکاری سکولوں میں پڑھایا جارہا تھا ۔اب سکولوں میں پڑھانے والا اساتذہ کو تنخواہیں دینے کے لئے بھی بجٹ نہیں ہے۔