(جنید ریاض) بالاآخر صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کروالیا، 28 اپریل کو چغتائی لیب سے کروائے جانے والین ٹیسٹ کی رپورٹ نیگٹیو رہی، مراد راس کا کہنا ہے کہ میری اس رپورٹ سے پیف پارٹنر سکولوں کو مایوسی ہوگی، یقینا اللہ تعالی ہمیشہ سچے لوگوں کے ساتھ ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے بھی اپنا کرونا ٹیسٹ کروالیا،مراد راس نے 28 اپریل کو چغتائی لیب سے ٹیسٹ کروایا تھا۔چغتائی لیب کی جانب سے ٹیسٹ رپورٹ 29 اپریل کی دوپہر کو جاری کی گئی۔ چغتائی لیب کیجانب سے صوبائی وزیر تعلیم کی کرونا ٹیسٹ کی جاری کردہ رپورٹ نیگٹیو رہی۔
Thanks to Almighty Allah my Corona test came in negative. Sorry to disappoint some PEF Partners who were wanting it to be positive. Allah is always with the righteous. #StayHomeSaveLives pic.twitter.com/4tiMr7vP6H
— Murad Raas (@DrMuradPTI) April 29, 2020
رپورٹ کے مطابق مراد راس میں کورونا کے کوئی بھی اثرات ثابت نہیں ہوسکے۔ مراد راس کا اپنی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹیو آنے پر کہنا تھا کہ پیف پارٹنر سکولوں کو میری اس رپورٹ سے مایوسی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ پیف پارٹنرز جتنا مرضی زور لگا لیں پیف کا آڈٹ لازمی کراؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہاللہ تعالی ہمیشہ سچے لوگوں کے ساتھ ہے۔