ایل ڈبلیو ایم سی کا نیا صفائی نظام لانے کا فیصلہ

ایل ڈبلیو ایم سی کا نیا صفائی نظام لانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (ریحان گل) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایل ڈبلیو ایم سی کے نئے نظام کی اصولی منظوری دے دی،  ڈور ٹو ڈور کولیکشن، انڈر گراؤنڈ ویسٹ بن بنائی جائیں گی، صارفین سے ماہانہ وصولی کی جائے گی۔

پنجاب حکومت کی جانب سے لاہور کا صفائی نظام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، اس حوالے سے محکمہ بلدیات نے مختلف ماڈلز پر غور کیا، ذرائع کے مطابق ڈور ٹو ڈور کولیکشن کے ماڈل پر اتفاق رائے ہو گیا، جس کی وزیراعلیٰ پنجاب نے اصولی منظوری دیدی، تاہم حتمی منظوری کیلئے معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

 اس ماڈل کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی کا عملہ صارفین کے گھروں سے کوڑا کرکٹ اٹھائے گا، شہر میں مخصوص پوائنٹس پر انڈر گراؤنڈ ویسٹ بن بنائی جائیں گی، جہاں کوڑا کرکٹ پھینکا جائے گا اور پھر وہاں سے ڈمپنگ سائٹ تک پہنچایا جائے گا، اس سروس کے عوض صارفین سے ماہانہ فیس وصول کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈبلیو ایم سی نے آئندہ مالی سال دوہزار بیس اکیس کے بجٹ کی تیاری بھی  شروع کردی، محکمہ بلدیات نے ایل ڈبلیو ایم سی سمیت پنجاب کی تمام ویسٹ کمپنیوں سے بجٹ تفصیلات مانگ لیں،  ایل ڈبلیو ایم سی آئندہ مالی سال کا بجٹ پندرہ مئی سے قبل تجویز کرے گا۔ 

ذرائع کا کہنا ہےکہ ایل ڈبلیو ایم سی حکام کے لئے بجٹ تیاری میں کفایت شعاری اپنانا اہم چیلنج ہوگا، جس پر ایل ڈبلیو ایم سی حکام نے بجٹ میں اضافہ نہ کرنے اور آپریشنل اخراجات کم کرنے کے لئے مشاورت شروع کردی ہے، آئندہ بجٹ تیاری کے دوران کمپنی کے افسران و ملازمین کی تنخواہوں ، مراعات ، فیول اور دیگر اخراجات پربھاری اخراجات کا تخمینہ بھی لگایا جائے گا ۔

دوسری جانب سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایل ڈبلیو ایم سی کے موجود بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تین سالہ توسیع کی سمری اعتراض لگا کر مسترد کردی،کمپنی ایکٹ پر پورا نہ اترنے والے بورڈ ممبرز کی بجائے نیا بورڈ تجویز کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer