( علی اکبر ) بلدیاتی نظام کا بل ایوان سے منظور کروانے کے لئے کوشش آخری مراحلہ میں داخل، حکومت منگل کے روز نیا بلدیاتی نظام ایوان سے منظور کروانے کے لئے سر گرم ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے تمام اراکین اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ منگل کے روز اجلاس میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ کورم پورا رہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے منگل کے روز پنجاب کے نئے بلدیاتی نظام کا مسودہ قانون ایوان سے منظور کروایا جائے گا۔
اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے پر حکومتی ایجنڈا شامل کرنے کے لئے ایوان سے اجازت لے لی ہے۔ واضح رہے کہ پارلیمانی روایت کے مطابق منگل کو پرائیویٹ ممبر ڈے ہوتا ہے جس میں حکومت بغیر ایوان کی اجازات اپنا بزنس شامل نہیں کر سکتی ۔